پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ(کل) 22 جنوری ٗ اتوار کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف1-2 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی.تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے دوبارہ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔