بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون اسپتال جا پہنچے
کولکتا(یو این پی) بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون انگلینڈ کیخلاف ایڈن گارڈنز پر آخری ون ڈے سے قبل نجی اسپتال میں داخل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ میزبان ٹیم کے کولکتا پہنچنے کے بعد فوری طبی مرکز آئے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کسی انجری میں مبتلا ہیں یا پھر روٹین چیک اپ کیلئے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔