چیئر مین آئی سی سی ششانک منوہر کا دورہ پاکستان منسوخ
لاہور/دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے چیئرمین ششانک منوہر کے مجوزہ دورہ پاکستان کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ۔
کرس گیل نے آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظا ہر کردی
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی تاہم ششانک منوہر کے رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو دعوت نامہ بھی بھجوا دیا اور آئی سی سی نے دورے کو ممکن بنانے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے دو بڑوں کے درمیان ششانک منوہر کے دورے کے حوالے سے ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ دورہ کٹھائی میں پڑ گیا اور آئی سی سی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں دورہ مناسب نہیں ہے ۔ششانک منوہر کے مجوزہ دورے کے لیے شہریار خان کے چیئرمین کی حیثیت سے سبکدوشی سے قبل جولائی کا آخری ہفتہ رکھا گیا تھا ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ششانک منوہر کا دورہ مناسب نہیں، دورے کیلئے باہمی رضا مندی سے آئندہ نئی تاریخ طے کی جائے گی۔