بھارتی انڈر19ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے سے انکار کردیا
ممبئی(آئی این پی)سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے سے انکار کردیا۔
یاسر شاہ ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ بنانے کے خواہشمند
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بی سی سی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ راہول ڈریوڈ نے قومی ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے پر اے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ جانے کو ترجیح دی ہے کیوں کہ وہ زیادہ مشکل ٹور ہے اور بی سی سی آئی بھی اس طرح کے مشکل دورے کے لیے ہی ان کی خدمات چاہتا ہے ،ڈریوڈ نے خود اے ٹیم اور انڈر 19کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ انہیں اپنا تجربہ منتقل کرسکیں اور جب بھی قومی ٹیم فارغ ہوگی تو ڈریوڈ ان کے ٹریننگ کیمپس میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے ۔