نمونیا کے سبب چندیمل بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر
نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگا ہے اور سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نمونیا کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
بھارتی انڈر19ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے سے انکار کردیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اینجلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چندیمل کو سونپ دی گئی تھی۔زمبابوے کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکن ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن ایک ہی میچ میں قیادت کے بعد کپتان بیمار ہو کر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔27 سالہ چندیمل نمونیا کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں 3سے 5دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔26 جولائی سے گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اب سری لنکن ٹیم کی قیادت سپنر رنگنا ہیراتھ کریں گے جو گزشتہ سال میتھیوز کی غیرموجودگی میں بھی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔