کیا آپ جانتے ہیں کہ حسن علی اور فخر زمان کو انعام کے طور پر ملنے والی کلائی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟ جواب جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل چیمپینز کا تاج اپنے سر سجایا تو حسن علی نے ٹورنامنٹ کا بہترین باﺅلر اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ عوام کے ”شاندار“ استقبال کا ڈر۔۔۔، بھارتی ٹیم وطن واپس جانے کے بجائے ایک ایسے ملک نکل گئی جہاں کے کھلاڑی پاکستانیوں کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں
حسن علی کو انعام کے طور پر گولڈن بال ٹرافی اور ایک کلائی گھڑی دی گئی جبکہ فخر زمان کو بھی ایک عدد ٹرافی کیساتھ کلائی گھڑی دی گئی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ملنے والی کلائی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟ جواب جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”جب ہم پہلا میچ ہارے تو میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کی کہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے ”ہیرو“ فخر زمان نے وطن پہنچتے ہی اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے” سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا“
ذرائع کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 22 ہزار 190 ڈالر ہے اور پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت تقریباً 23 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ یہ گھڑی سوئٹزر لینڈ کی مشہور گھڑی ساز کمپنی ”ہیوبلوٹ“ نے بنائی ہے اور اس کی کلاسک فیوژن لائن کی رینج سے تعلق رکھتی ہے۔