سٹیڈیم میں شور کے باعث اظہر علی کی آواز نہیں سن سکا اس لیے وہ آوٹ ہوگئے اور میں نے ان سے معافی مانگی :فخر زمان
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کیخلاف سینچری بنانے والے پاکستان کے نوجوان کھلاڑی فخر زمان نے کہاہے کہ میں نے پچ پر اظہر بھائی کی رن لینے کی آواز نہیں سنی اور وہ آوٹ ہو گئے جس پر میں نے اس سے معذرت بھی کی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہناتھا کہ سٹیڈیم میں شور بہت زیادہ تھا میں نے اظہر بھائی کی رن کی آواز نہیں سنی جس کے باعث میں کریز میں ہی رہ گیا اور وہ رن آوٹ ہو گئے ،میں نے میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں ان سے معافی بھی مانگی تو انہوں نے کہا کہ میچ ہم جیت گئے ہیں ،تمہاری سینچری بھی ہو گئی ،ٹرافی بھی آگئی ،اب سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ۔