ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی

کھیل

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ہاکی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی ابوبکر محمود نے قومی ہاکی ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کرتے ہوئے ناصرف پینلٹی کارنر گولز کی شاندار ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا بلکہ ٹیم کو 4-2 سے فتح بھی دلا دی۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
میچ کی ابتداءمیں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے جس دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے گیند گول پوسٹ میں تقریباً پھینک ہی دیا تھا تاہم گول کیپر امجد نے بہترین ڈائیو کے ذریعے یہ کوشش بھی ناکام بنا دی اور پاکستانی ٹیم کے عزائم ظاہر کر دئیے۔
اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور مخالف گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے جس دوران پاکستان کو پہلا پینلٹی کارنر ملا جسے کپتان حسیم خان نے ضائع نہ کیا اور شاندار گول کر کے مخالف ٹیم پر ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں ہی پاکستان کو دوسرا پینلٹی کارنر بھی مل گیا اور نوجوان کھلاڑی ابوبکر نے عمدہ گول کر کے یہ برتری 2-0 کر دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تیسرا گول 35 ویں منٹ میں ہوا اور اس مرتبہ بھی شاٹ کھیلنے والے ابوبکر ہی تھے۔ تین گولوں کے بوجھ تلے دبی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری 10 منٹوں میں بہت زیادہ دباﺅ ڈالا اور انہیں مواقع بھی ملے تاہم وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تاہم کھیل کے 45 ویں منٹ میں کورے بینٹ واحد گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس کے بعد پاکستان کو ایک اور پینلٹی کارنر مل گیا اور نوجوان کھلاڑی ابوبکر نے ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ ختم ہونے سے پہلے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم اس دوران انہوں نے پینلٹی کارنر بھی ضائع کیا لیکن بالآخر سٹیفنڈ جینیس نے دوسرا گول کر ہی دیا اور یوں میچ کا اختتام 4-2 پر ہوا۔