چوہدری نثار کا سپاٹ فکسنگ معاملے پر نوٹس لینا خوش آئند، ایف آئی اے بکیوں کو پکڑے: نجم سیٹھی

چوہدری نثار کا سپاٹ فکسنگ معاملے پر نوٹس لینا خوش آئند، ایف آئی اے بکیوں کو ...
چوہدری نثار کا سپاٹ فکسنگ معاملے پر نوٹس لینا خوش آئند، ایف آئی اے بکیوں کو پکڑے: نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور پی سی بی میں سپاٹ فکسنگ معاملے کی تحقیقات پر کوئی ٹینشن نہیں بلکہ دونوں ادارے ایک ہی پیج پر ہیں، چوہدری نثار کا اس معاملے میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، ایف آئی اے بکیوں کو پکڑے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز پر اپنے پروگرام ” آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار و چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر پی سی بی جرمانہ کرسکتا ہے یا کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر سکتا ہے لیکن انہیں جیل میں نہیں ڈال سکتا، یہ ایف آئی اے یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا کام ہے۔

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی پی سی بی کا کام ہے ، ایف آئی اے تحقیقات روک دے : نجم سیٹھی
انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کے معاملے کی ایف آئی اے اور پی سی بی اپنے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں لیکن دونوں اداروں کی انکوائری کی نوعیت میں بہت فرق ہے، ایف آئی اے کرائم اور ہم رولز کی خلاف ورزی پر کارروائی کر رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے بکیوں کو پکڑے۔

مزید :

کھیل -