ؓبحرین میں کھیلے گئے میچ کے دوران مصباح الحق نے پہلی مرتبہ وہ کام کردیا جو آج تک کبھی نہیں کیاتھا

ؓبحرین میں کھیلے گئے میچ کے دوران مصباح الحق نے پہلی مرتبہ وہ کام کردیا جو آج ...
ؓبحرین میں کھیلے گئے میچ کے دوران مصباح الحق نے پہلی مرتبہ وہ کام کردیا جو آج تک کبھی نہیں کیاتھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الرفاع (ڈیلی پاکستان آن لائن)مصباح الحق اپنے کیرئر کے دوران دھیمے انداز میں کرکٹ کھیلنے کے لئے مشہور ہیں تاہم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ کے بعد انہوں نے ایسا کام کردیا کہ شائقین دم بخود رہ گئے۔ مصباح الحق نے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 38گیندوں پر 10چھکوں کی مدد سے 121رنز بنائے ، جبکہ مکمل لائن اور لینتھ کے ساتھ شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1وکٹ بھی حاصل کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا تذکرہ غائب
بحرین کرکٹ فیسٹیول میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں مصباح الحق نے تیز ترین اننگز کھیلی، انہوں نے38گیندوں پر 10شاندار چھکوں کی مدد سے121رنز بنائے، جب کہ مصباح الحق نے میچ کے دوران باﺅلنگ بھی کی اور 1وکٹ بھی حاصل کی۔ مصباح الحق کی ٹیم مصباح فالکنز ، عرفان پٹھان کی ٹیم عرفان ایگلز سے مد مقابل ہوئی، میچ میں مصباح الحق نے تیز ترین اننگز کھیلی جب کہ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مصباح فالکن نے مصباح الحق کے121اور شاہد آفریدی کے 79رنزکی مدد سے عرفان ایگلز کو244کا ہدف دیا، اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے عرفان پٹھان کی ٹیم مقررہ اورزمیں محض175رنز بنا سکی۔ یوں مصباح فالکنز کو 69رنز سے کامیابی ملی۔

ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ
اس میچ کے دوران مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ اور مکمل لائن اور لینتھ کے ساتھ باﺅلنگ نے شائقین کی بھرپور توجہ سمیٹی۔

میچ کی ویڈیو دیکھیں 

مزید :

کھیل -