”اگر سرفراز احمد پی سی بی کو فکسر کے حوالے سے نہ بتا تے تو۔۔۔“شعیب اختر نے سرفراز احمد کے حوالے سے ایسی بات بتا دی کہ آپ بھی کہیں گے ”کپتان بال بال بچ گئے “
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے یہ بہت اچھا ہوا کہ سرفراز احمد نے فکسر کی پیشکش کے حوالے سے بروقت پی سی بی کو رپورٹ کردیا ،اگروہ ایسا نہ کرتے تو پھر ان کے لیے بھی مسئلہ ہو سکتا تھا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے پی سی بی کو پیشکش سے متعلق بتا کر درست فیصلہ کیا ،سرفراز احمد خود بھی ڈرے ہوئے تھے ،اگر نہ بتا تے تو کارروائی ہو سکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسی پیشکش مذاق میں بھی ہوتو اسے رپورٹ کرنا بہت ضروری ہے ،آجکل ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے ،اگر سرفراز احمد پی سی بی کو نہ بتا تے اور بات چیت کے حوالے سے کوئی ویڈیو سامنے آجاتی تو سرفراز احمد کے لیے بھی مسئلہ ہو سکتا تھا ۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ارد گرد ایسے لوگ کیوں گھومتے ہیں اور انہیں قریب آنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فکسنگ کی سوچ رکھنے والے لوگوں سے بھی دور رہنا چاہیے۔
مزید خبریں :سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا عرفان انصاری کون ہے؟ تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے