ایشیا ہاکی کپ: 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاءکپ کے لئے پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا جس کی قیادت محمد عرفان سینئر جبکہ رضوان سینئر ان کے نائب ہوں گے۔
دوسرا ون ڈے ،بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 253رنز کا ہدف
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق موجودہ اسکواڈ میں مجموعی طور پر 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اولمپیئن حسن سردار کی سربراہی میں تین رکنی نئی سلیکشن کمیٹی نے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں ٹرائلز کے بعد 11سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا ہاکی کپ کیلیے اسکواڈ کا انتخاب کیا۔
سابق کپتان عبدالحسیم خان 18 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں، عرفان جونیئر، دلبر حسین اور علیم بلال کو بھی ڈراپ کرتے ہوئے عرفان سینئر، محمد عتیق، راشد محمود، رضوان سینئر اور وقاص اکبر کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی اسکواڈ میں محمد عرفان سینئر (کپتان)، رضوان سینئر (نائب کپتان)، مظہر عباس اور امجد علی (گول کیپرز)، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، تصور عباس، راشد محمود، رضوان جونیئر، ارسلان قادر، اظفر یعقوب، عمر بٹہ، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز امجد شامل ہیں۔
ریزور پلیئرز میں جنید کمال، علی حسن فراز، عرفان جونیئر، شان ارشاد، سلیم ناظم، قمر بخاری، خضر اختر، شجیع احمد اور حسن انور شامل ہیں۔ آفیشلز میں منیجر و ہیڈ کوچ فرحت خان، کوچز ملک شفقت اور محمد سرور، ٹیم ڈاکٹر عاطف بشیر اور ویڈیو اینالسٹ ابوذر امرا ہوں گے۔