وہاب ریاض اچانک ’سپرمین‘ بن گئے، ہوا میں اڑتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کیچ پکڑا تو ویسٹ انڈینز بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

وہاب ریاض اچانک ’سپرمین‘ بن گئے، ہوا میں اڑتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا بہترین ...
وہاب ریاض اچانک ’سپرمین‘ بن گئے، ہوا میں اڑتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کیچ پکڑا تو ویسٹ انڈینز بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس اور فیلڈنگ ہے اور کئی پاکستانی کھلاڑی عالمی معیار کی فٹنس حاصل کرنے اور فیلڈنگ کرنے سے قاصر ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز وہاب ریاض نے ایسا کیچ پکڑا جسے کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کیچوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی اور صرف 71 سکور پر ہی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد روسٹن چیس اور شین ڈاﺅریچ نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز جوڑ کر ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور مجموعی سکور کو 189 پر پہنچا دیا۔
ان دونوں بلے بازوں کی جوڑی پاکستان کیلئے خطرے کا باعث بننے لگی مگر اس موقع پر وہاب ریاض نے ’انہونی‘ ہی کر ڈالی اور پاکستان کو اہم ترین کامیابی دلانے کیلئے کرکٹ کی تاریخ کا عمدہ کیچ پکڑ لیا۔ روسٹن چیس 63 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے اور یاسر شاہ 70 واں اوور کروانے آئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اوور کی تیسری گیند پر چیس نے اونچا شاٹ کھیلا اور گیند باﺅنڈری کی جانب بڑھنے لگا۔ وہاب ریاض باﺅنڈری کی جانب دوڑے اور ہوا میں ڈائیو مار کر ایسا شاندار کیچ پکڑ لیا کہ کمنٹیٹرز بھی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہو گئے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

مزید :

کھیل -