سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ بینونی زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوبل ٹی 20 لیگ کی ٹیم بینونی زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گریم سمتھ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ہانیہ کہاں بیٹھے گی۔۔۔؟“ اس سوال پر فہد مصطفی نے ایسا شرمناک جواب دیدیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے
جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں کی گئی ایک پریس کانفرنس میں بینونی زلمی کے کوچنگ سٹاف کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق جنوبی افریقی لیجنڈ اور سابق کپتان گریم سمتھ کو بینونی زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹر جیفری ٹویوانا نائب کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل RCBسے منسلک رسل ایڈمز گلوبل کو ٹی 20 لیگ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ بینونی زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر گریم سمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں بینونی زلمی کیساتھ بننے والے اس تعلق کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی: چوہدری غلام حسین کا دعویٰ
واضح رہے کہ 27 اگست کو گلوبل ٹی 20 میں شامل 8 ٹیمیں کیپ ٹاﺅن میں ڈرافٹ کے ذریعے اپنے اپنے سکواڈ کا انتخاب کریں گی جبکہ اس لیگ کا پہلا میچ بینونی زلمی اور شاہ رخ خان کی کیپ ٹاﺅن نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔