محبوبہ کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی گرفتار
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) محبوبہ کی حساس تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بنگلہ دیش کے قومی کرکٹر عرفات سنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خراب فیلڈنگ شکست کا باعث، آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے: اظہر علی
تفصیلات کے مطابق عرفات سنی کو ان کی پرانی محبوبہ کی شکایت پر ڈھاکہ کے نواحی علاقے امین بازار میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سالہ کرکٹر پر ان کی گرل فرینڈ نے حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور بنگلہ دیش میں سخت انٹرنیٹ قوانین کے سبب ایسا کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے۔
مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفات سنی کی محبوبہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر نے ان کے نام سے ایک نقلی فیس بک اکاو¿نٹ بنایا اور ان کی ذاتی تصاویر اس پر ڈال دیں جو انہیں انتہائی ناگوار اور ہتک آمیز لگیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عرفات سنی کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور عدالت سے انہیں پانچ دن کے ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر قانون کے تحت عرفات سنی کو 14 سال جیل یا ایک کروڑ ٹکا جرمانہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا معاملہ معلوم ہوتا ہے اور بورڈ اس کو دیکھ رہا ہے تاہم ابھی اس پر ابھی کوئی رائے دینا قبل از وقت ہو گا۔
آسٹریلوی بلے بازوں کی طوفانی پرفارمنس، پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں 86 رنز سے شکست، کینگروز نے ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی 1-3 سے فتح کر لی
واضح رہے کہ عرفات سنی 16 ون ڈے اور 10 ٹی 20 میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں اور بالترتیب 24 اور 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ سال 2016ءکے ورلڈ ٹی20 میں باو¿لنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر انہیں معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہیں۔