جنوبی افریقہ کے باہر عمران طاہر نے وکٹ لینے کا جشن مناتے ہوئے قمیز اٹھائی تو نیچے سے جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ نکل آئی،جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے لیگ سپینر عمران طاہر نے پاکستان کے معروف نعت خواں جنید جمشید کو سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کٹ کے نیچے ان کی تصویر والی شرٹ پہن کر خراج تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب عمران طاہر نے سری لنکا کے کھلاڑی داس گنارتنے کی وکٹ اڑانے کے بعد جشن مناتے ہوئے اپنی کٹ کی شرٹ اوپر کی تو نیچے سے جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ واضح ہو گئی ۔جس کے باعث انہیں پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے ۔جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال سے اسلام آباد پی آئی اے کی فلائٹ 661پر سفر کر رہے تھے کہ طیارہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہو گیا اور جنید جمشید سمیت جاں بحق ہو گئے ۔
مزیدپڑھیں:تیسرا ون ڈے ،انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5رنز سے شکست دیدی
جنید جمشید پاکستان میں انتہائی چاہی جانے والی شخصیت تھے جن کی نعتیں آج بھی لوگ پڑھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔جنید جمشید جنوبی افریقہ کے کھلاڑی عمران طاہر اور ہاشم آملہ کے دوست تھے ۔جنید جمشید اکثر تبلیغ کیلئے ساوتھ افریقہ کا سفر کیا کرتے تھے جہاں ان کی ملاقات عمران طاہر اور ہاشم آملہ سے ہوئی ۔عمران طاہر اصل میں پاکستان کے شہری تاہم وہ کرکٹ کیریئر کیلئے جنوبی افریقہ منتقل ہو گئے تھے ۔عمران طاہر اکثر جنید جمشید کے ساتھ رابطے میں رہا کرتے تھے ۔
ویڈیو دیکھیں: