شہریار خان کی ملالہ یوسفزئی کو بطور مہمان خصوصی پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت

شہریار خان کی ملالہ یوسفزئی کو بطور مہمان خصوصی پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ...
شہریار خان کی ملالہ یوسفزئی کو بطور مہمان خصوصی پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں برطانیہ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے جس میں پاکستان کو انگلینڈ پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج (جمعہ کو) برطانوی شہر مانچسٹر میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ ملالہ یوسفزئی ان دنوں برطانوی شہر برمنگھم میں رہائش پذیر ہیں۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ملالہ یوسفزئی کو بطور مہمان خصوصی قومی ٹیم کا دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

مزید :

کھیل -