بھارتی باولرز نے میرے لیے بڑی پلاننگ کر رکھی تھی لیکن مخالف ٹیموں کو میری کمزوری کا نہیں پتا تھا :فخر زمان

بھارتی باولرز نے میرے لیے بڑی پلاننگ کر رکھی تھی لیکن مخالف ٹیموں کو میری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہاہے کہ بھارتی باولرز نے میری لیے بڑی پلاننگ کر رکھی تھی لیکن مخالف ٹیموں کو میری کمزوری کا نہیں پتا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا کہناتھا کہ آئی سی سی میچز میں زیادہ پریشر نہیں لیا ،بھارتی باولرز نے میرے لیے بڑی پلاننگ کر رکھی تھی لیکن فائنل میچ میں بھارتی پلاننگ کامیاب نہیں ہوسکی ۔ان کا کہناتھا کہ مخالف ٹیموں کو میری کمزوری کا نہیں پتا تھا اس لیے ان کے تمام وار ناکام گئے ۔واضح رہے کہ فخرز مان نے بھارت کیخلاف فائنل میچ میں سینچری ما ر کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیاہے۔

مزید :

کھیل -