انڈر ٹیکر کو رنگ میں واپسی کا حکم ، رومن رینز سے بدلہ لینے کی ہدایت

انڈر ٹیکر کو رنگ میں واپسی کا حکم ، رومن رینز سے بدلہ لینے کی ہدایت
انڈر ٹیکر کو رنگ میں واپسی کا حکم ، رومن رینز سے بدلہ لینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیوسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی برسوں تک رنگ پر حکمرانی کرنے والے معروف ریسلر انڈر ٹیکر کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ یہ حکم ان کی پانچ سالہ بیٹی نے دیا ہے اور اپنے والد سے کہا ہے کہ وہ رومن رینز سے بدلہ لیں۔
انڈر ٹیکر کی اہلیہ مشیل میکول نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسلر رومن رینز ٹی وی سکرین پر نظر آ رہے ہیں۔ رومن رینز کو دیکھ کر انڈر ٹیکر کی پانچ سالہ بیٹی شدید غصے میں آگئی اور اپنے والد کو حکم دیا کہ وہ رنگ میں واپس جائیں اور اسے ہرا کر واپس آئیں۔
انڈر ٹیکر کی اہلیہ نے لکھا کہ جب ان کی بیٹی نے رومن رینز کو دیکھا تو اس نے اپنے والد سے کہا کہ ” ڈیڈی اس نے آپ کو ہرایا، اگلی بار اس کے چہرے پر مکا مارنا ، اس کی آنکھوں کے بیچ میں کک مارنا اور اسے اپنے مسلز استعمال کرتے ہوئے نیچے گرالینا اور تین تک گنتی گننا ، اور اگر وہ ہلنے کی کوشش کرے تو اسے پھر سے نیچے گرا دینا ۔ واقعی ڈیڈی آپ کو یہ سب کرنا ہی ہوگا“۔

ریسلنگ کی دنیا کا ایک اور باب مکمل، ریسلر انڈر ٹیکر نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا
بیٹی کا حکم ملنے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انڈر ٹیکر جو کہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں رنگ میں واپس آجائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں انڈر ٹیکر نے کیریئر کی آخری فائٹ رومن رینز کے خلاف لڑی تھی جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس فائٹ کے بعد انڈر ٹیکر نے اپنی تمام علامات مثلاً کوٹ، دستانے، ہیٹ وغیرہ رنگ میں رکھے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ رنگ کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ گئے تھے۔

مزید :

کھیل -