میں نہیں سمجھتا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر ’’تیس مار خان ‘‘ بن گیا ہوں:سرفراز احمد

میں نہیں سمجھتا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر ’’تیس مار خان ‘‘ بن گیا ہوں:سرفراز ...
میں نہیں سمجھتا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر ’’تیس مار خان ‘‘ بن گیا ہوں:سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے میں نہیں سمجھتا کہ چیمپئنزٹرافی کا میچ جیت کر ’’تیس مار خان‘‘ بن گیا ہو ں لیکن جب ویرات کوہلی آوٹ ہوا تو60فیصد جیت کا یقین ہوگیا تھا۔

سرفراز احمد نے قومی وویمن ٹیم کیلئے نیک خواہشات سے بھر پور پیغام جاری کر دیا
سماء نیوز کے پروگرام ’’آواز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہینوں کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ہر لڑکا میچ کے دوران اللہ کا ذکر کرتا رہا جبکہ فائنل میں ٹاس ہارنے پر خدا کا شکر ادا کیاتھا، جتنا پریشر پہلے میچ میں تھا اتنا فائنل میں نہیں تھا اور میں نے سوچا نہیں تھا انڈیا کی ٹیم اتنی آسانی سے ڈھیر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حسن علی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،میں سری لنکا میچ میں تھوڑا نروس ہوگیا تھالیکن اس میچ میں اللہ کی خاص رحمت تھی جبکہ بچپن میں معین خان آئیڈیل تھےاور ان کو فالو کیا۔

مزید :

کھیل -