آئرلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 2-2 سے برابر
اترپردیش (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔
معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
تفصیلات کے مطابق گریٹر نوئیڈا سپورٹس کمپلیکس گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ شفیق اللہ 42 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں محمد شہزاد نے 1، عثمان غنی نے 3، رحمت شاہ نے 0، اصغر ستنکزئی نے 35، حشمت اللہ شاہدی نے 23، گلبدین نیب نے 2، محمد نبی نے 41، راشد خان نے 0، داولت زدران نے 41 اور عامر حمزہ نے 7 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جانب سے کیون او برائن نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیکب ملڈر نے 3، اینڈی میک برائن نے 2 اور ٹم مورتغ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 47 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیون او برائن نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ایڈ جوئس نے 24، پال سٹرلنگ نے 28، ولیم پورٹ فیلڈ نے 6، اینڈی بالبرنی نے 22، گیری ولسن نے 41، سٹورٹ تھامسن نے 8، اینڈی میک برائن نے 5 اور جارج ڈوکریل نے 5 رنز بنائے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے صرف 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راشد خان نے 2 اور گلبدین نیب نے 1 وکٹ حاصل کی۔