عمر اکمل پھر ”فلاپ“ ہو گئے

عمر اکمل پھر ”فلاپ“ ہو گئے
عمر اکمل پھر ”فلاپ“ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم جیت کی جانب گامزن ہے تاہم ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل نے ماضی سے کچھ نہ سیکھا اور ہوم گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں بھی ’فلاپ‘ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز مختار احمد اور احمد شہزاد نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 142 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستان کیلئے جیت کی بنیاد رکھ دی۔
اوپنرز کے آﺅٹ ہو نے کے بعد عمر اکمل میدان میں آئے اور توقع تھی کہ وہ ورلڈکپ کی کارکردگی کے برعکس ہوم گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا اور ان کے چاہنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے میدان میں آ کر اننگز کا آغاز ایک چوکے کی مدد سے کیا تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد پویلین لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کر دیا گیا تھا تاہم زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے دونوں کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ احمد شہزاد نے تو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا تاہم عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنی قابلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مزید :

کھیل -