بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حسن علی کے بعد جنید خان نے بھی ایسی پرفارمنس کا مظاہرہ کردیا کہ بنگالی دیکھتے ہی رہ گئے ،مخالفین کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کردیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حسن علی کے بعد جنید خان نے بھی ایسی پرفارمنس کا ...
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حسن علی کے بعد جنید خان نے بھی ایسی پرفارمنس کا مظاہرہ کردیا کہ بنگالی دیکھتے ہی رہ گئے ،مخالفین کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں حسن علی کے بعد جنید خان نے بھی اپنی باﺅلنگ سے مخالفین کو چت کردیا ۔بی پی ایل میں راجشاہی کنگز نے کھلنا ٹائٹنز کے خلاف مقررہ 20اوورز میں8وکٹوںنے نقصان پر 166رنز بنائے ۔راجشاہی کنگز کی جانب سے ڈیوائن سمتھ نے 62، شفیق الرحیم نے 55 اور جیمز فرینکلن 29 رنز بنائے ۔پاکستانی پیسر جنید خان نے 27رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں کھلنا ٹائٹنز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمود اللہ نے 56 کی قائدانہ اننگز کھیلی، عارف الحق 43 اور ریلی روسو20 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے 29 رنز دے کر3 وکٹیں اڑائیں لیکن ان کی یہ کاوش ٹیم کے کام نہیں آسکی جب کہ کیوی پیسر فرینکلن نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

مزید :

کھیل -