”نمبر ون باﺅلر کے سامنے نمبر ون بلے باز آ گیا تو۔۔۔؟“ ویرات کوہلی کا سامنا کرنے پر حسن علی کیا کرنا چاہیں گے؟ ایسی بات کہہ دی کہ محمد عامر بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”نہیں نہیں، ابھی نہیں“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کا آئی سی سی رینکنگ کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی سے سامنا ہوا تو وہ اسے آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہیم اشرف نے قومی ٹی 20 کپ میں دھوم مچا دی، سہیل تنویر کو ایسے چھکے مارے کہ وہ حیران پریشان رہ گئے، صرف 10 گیندوں پر کتنے رنز بنائے؟ دیکھ کر آپ بھی تالیاں بجانے پر مجبور ہو جائیں گے
حسن علی سے سوال پوچھا گیا کہ ”آپ نمبر ون باﺅلر ہے اور بیٹسمین دیکھیں تو وہ ویرات کوہلی ہیں لیکن دو بار ہی آپ کا آمنا سامنا ہوا ہے اور اب بھی شائد آئی سی سی ایونٹ میں ہی سامنا ہو۔ تو ایسا من میں آتا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ ہو اور نمبر ون بیٹسمین نمبر ون باﺅلر کے سامنے آئے۔“
حسن علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”دیکھیں وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے اور ہمارا ایک ہی مرتبہ سامنا ہوا ہے کیونکہ آئی سی سی کے فائنل میں وہ جلد آﺅٹ ہو گئے تھے۔ وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑے بڑے بلے بازوں کو آﺅٹ کرے تو میری بھی خواہش ہے کہ وہ میرے سامنے آئے تو میں انہیں آﺅٹ کروں۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ احتساب عدالت میں پیشی، مریم نواز کی استثنیٰ کی مدت میں تبدیلی کی درخواست
حسن علی کا یہ جواب سن کر محمد عامر انہیں داد بھی دیں گے اور بے اختیار یہ بھی کہیں گے کہ ”نہیں نہیں، ابھی نہیں“ کیونکہ ابھی میں ٹیم میں ہوں اور کوہلی میرے ہاتھوں ہی آﺅٹ ہو گا۔