یونس خان نے لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ ڈالا

یونس خان نے لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ ڈالا
یونس خان نے لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) یونس خان نے لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کا ریکار ڈ توڑ دیا ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یو اے ای میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے کیریئر کی 33ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 127سکور کی شاندار اننگز کھیلی ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

یونس خان نے مسلسل 30میچوں میں 90کے سکور کے دوران آﺅٹ ہوئے بغیر سنچریاں مکمل کر کے لیجنڈ کرکٹر سر ڈونلڈ بریڈمین کا 29سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔
ریکارڈ توڑنے کے بعد یونس خان نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں 2001ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے مقام پر90 کے سکور پرآﺅٹ ہوا تھاتاہم اگر آپ بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے کیرئیر پر غور کریں تو وہ کئی بار 90کے سکور پر آﺅٹ ہو چکے ہیں “۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ نارمل انداز میں کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور سکور کی لالچ میں نہیں پڑتے کیونکہ اس سے غلطی ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔
”اگر میں سنچری مکمل کرنے کیلئے آخری سکور بنا سکوں تو ہی بناتا ہوں ورنہ رسک نہیں لیتا اور صحیح گینداور موقع کا انتظار کرتا ہوں “۔
یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری مکمل کر کے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر 11سنچریاں مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔
یونس خان نے طبعیت کی ناسازی کے باعث پہلے ٹیسٹ میں آرام کی اجازت دینے پر پی سی بی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اب بھی تھوڑی سی تھکاوٹ محسوس کرتا ہوں اور بخار کے باعث چھ سے سات کلو وزن بھی کم ہو گیا ہے ۔
یونس خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے انہوں نے سیمنٹ وکٹوں پر پریکٹس کی اور کلب کرکٹ بھی کھیلی۔
”ہم ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہیں اور اچھی کارکردگی کی ذمہ داری بھی ہم پر ہی عائد ہوتی ہے ، ہمیں پتہ ہے کہ کس قسم کا سکور لینا ہے “۔ مصباح الحق کے ساتھ کھیلنے پر انکا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مصباح الحق سینئر کھلاڑی ہونے اور بہترین کپتان ہیں جن سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور انکی پارٹنر شپ کو پسند کرتا ہوں ۔

مزید :

کھیل -