دوسرا ٹیسٹ ،دوسرے روز کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 106رنز جوڑ لیے ،346رنز کا خسارہ

دوسرا ٹیسٹ ،دوسرے روز کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 106رنز ...
دوسرا ٹیسٹ ،دوسرے روز کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 106رنز جوڑ لیے ،346رنز کا خسارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے 452رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 106رنز بنالیے ہیں جبکہ کالی آندھی کو 346رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کے 452رنز کیخلاف جانسن اور براوو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں بلے باز ہی پاکستانی باولر ز کی طوفانی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور صرف 12,43رنز بنانے میںکامیاب ہوئے ۔تیسرے نمبر پر آنے والے براتھ ویٹ 21رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ سیمول 30رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔
پاکستان کی جانب سے راحت علی نے دو اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔
قبل ازیں میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 304 رنز 4 کھلاڑی آوٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 452 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 175 قیمتی رنز جوڑے۔
میچ کی خاص بات یونس خان کی بلے بازی ہے جنہوں نے 205 گیندیں کھیل کر 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 127 رنز بنا کر کیرئیر کی 37 ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے ناصرف پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی بلکہ مسلسل 30 میچوں میں 90 کے سکور کے دوران آوٹ ہوئے بغیر سنچریاں مکمل کر کے لیجنڈ کرکٹر سرڈان بریڈ مین کا 29 سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر 11 سنچریاں مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -