زیادہ تر بکیوں کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ان کا بڑا نیٹ ورک ہے :سعید اجمل

زیادہ تر بکیوں کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ان کا بڑا نیٹ ورک ہے ...
زیادہ تر بکیوں کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ان کا بڑا نیٹ ورک ہے :سعید اجمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہاہے کہ زیادہ تر بکیوں کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ان کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا کہناتھا کہ زیادہ تر بکیز بھارت سے آتے ہیں جہاں ان کا ہیڈکواٹر ہے اور ان کا بنگلہ دیش میں بھی نیٹ ورک بہت پھیلا ہواہے ،اگر کھلاڑیوں کا ضمیر صاف ہو تو بکی انہیں کسی طرح بھی میچ فکسنگ کی طرف راغب نہیں کر سکتے ۔ان کا کہناتھ کہ سرفراز احمد نے انتہائی شاندار کردار ادا کیاہے اور تمام معاملے سے پی سی بی کو آگاہ کیا اور انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیاہے ۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اگر بکی کی جانب سے کوئی بھی پیشکش آتی ہے تو اسے فوری طور پر پی سی بی کو بتائیں ۔

مزید :

کھیل -