”شکریہ بھائیو! آپ کی وجہ سے میرا خواب پورا ہو گیا“ پاکستانیوں کے دلوں کو ”چرانے“ والے تھیسارا پریرا نے کپتان بننے پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتیوں کیلئے ’ہضم‘ کرنا مشکل ہو جائے گا، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

”شکریہ بھائیو! آپ کی وجہ سے میرا خواب پورا ہو گیا“ پاکستانیوں کے دلوں کو ...
”شکریہ بھائیو! آپ کی وجہ سے میرا خواب پورا ہو گیا“ پاکستانیوں کے دلوں کو ”چرانے“ والے تھیسارا پریرا نے کپتان بننے پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتیوں کیلئے ’ہضم‘ کرنا مشکل ہو جائے گا، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا نے کہا ہے کہ کپتان بننا ان کا خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کا واحد اندھا جو دیکھ بھی سکتا ہے، مریم نواز شریف نے پوری قوم کیساتھ متعارف کرا دیا، آپ بھی دیکھئے کہ یہ کون ہے اور کیا کر رہا ہے
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تھیسارا پریرا نے کہا کہ ”میں واقعی بہت خوش ہوں اور مجھے خود پر بے حد فخر ہے۔ کیونکہ ہم کسی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کہیں بھی کپتان بنے۔ یہ میرا خواب تھا، جو حقیقت بن گیا ہے۔ میں اس وقت بہت بہت خوش ہوں۔“
واضح رہے کہ سری لنکا کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اوپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر تھیسارا پریرا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا اور ان تمام کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے جو پاکستان آنے پر رضامند نہیں ہوئے۔
تھیسارا پریرا کو کپتان بننے پر پاکستانیوں کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے گئے آزادی کپ کے دو میچوں میں دھواں دار بلے بازی سے شائقین کے دلوں کو تو گرمایا ہی مگر اپنے محبت بھرے اور پرخلوص بیانات سے پاکستان کا دل بھی فتح کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف آج سیہون میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
تھیسارا پریرا کا یہ خواب یقینا سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے باعث پورا ہوا ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ وہ صرف اسی سیریز کیلئے ہی نہیں بلکہ مستقبل میں بھی ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل -