سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والی بکی عرفان انصاری کے خلاف شارجہ اسٹیڈیم انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان انصاری کا شارجہ سٹیڈیم میں داخلہ بند کردیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عرفان انصاری کا شارجہ سٹیڈیم میں داخلہ بند کردیا گیا ہے اور اب یو اے ای کے تمام سٹیڈیم میں اس کا داخلہ بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔شارجہ سٹیڈیم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مبینہ بکی عرفان انصاری سے خود تحقیقات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عرفان انصاری شارجہ سٹیڈیم کے لیے کام نہیں کر تا تھا ،وہ صرف شارجہ سٹیڈیم میں کرکٹ کلب چلاتا ہے اور مہمان ٹیموں کو بولرز فراہم کرتا تھا ۔
مزید خبریں :ڈی پی او کی گاڑی ٹیک اوور کرنے پر عامر یامین کو دو گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا