اے بی ڈویلیئرنے اپنے کمسن بیٹے ابراہم کو بھی نیٹ پریکٹس کرانا شروع کردی ،ویڈیو نیٹ پر وائرل ہوئی توسوشل میڈ یا صارفین نے خوب سراہا، ننھے ڈویلیئر کا شوق اور لگن دیکھ کرآپ بھی خوش ہو جائیں گے

اے بی ڈویلیئرنے اپنے کمسن بیٹے ابراہم کو بھی نیٹ پریکٹس کرانا شروع کردی ...
اے بی ڈویلیئرنے اپنے کمسن بیٹے ابراہم کو بھی نیٹ پریکٹس کرانا شروع کردی ،ویڈیو نیٹ پر وائرل ہوئی توسوشل میڈ یا صارفین نے خوب سراہا، ننھے ڈویلیئر کا شوق اور لگن دیکھ کرآپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈویلیئر نے اپنے بیٹے ابراہم کو چھوٹی عمر میںہی نیٹ پریکٹس شروع کرادی ،باپ بیٹے کی ویڈیو نیٹ پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈ یا صارفین نے دونوں کو دل کھول کر داد دی ۔

والد کا ساتھ دینے کے لیے ویلڈنگ کا کام کیا پھر کچہری میں نوکری کی ،ایک اور محنت کش جوان نے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنا لی اور آتے ہی ۔۔۔
تفصیل کے مطابق اے بی ڈویلیئر اس وقت بھارت میں موجود ہیں اور وہ آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگال کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔آئی پی ایل کے حالیہ سیز ن میں اے بی ڈویلیئر نے محض تین میچوں میں 137رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 141.23ہے.سٹار کرکٹر کی عمدہ پرفارمنس کا راز یہ ہے کہ وہ گراﺅنڈ کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت دیتے ہیں اور کئی کئی گھنٹے مسلسل بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں ۔ان ہی پریکٹس سیشنز کی ایک ویڈیو نیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں اے بی ڈویلیئر اپنے بچے کو کرکٹ کے گڑ بھی سکھا رہے ہیں جبکہ ابراہم اپنے باپ کو نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے ،اے بی ڈویلیئر اپنے بیٹے کو آر سی بی کے نعرے بھی لگوا ر ہے ہیں ،سوشل میڈ یا صارفین نے باپ بیٹے کے ان خصوصی لمحات کی ویڈیو کو خوب سراہا ۔
ویڈیو دیکھئے

مزید :

کھیل -