عمر اکمل نے پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے: کامران اکمل

عمر اکمل نے پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے: کامران اکمل
عمر اکمل نے پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے: کامران اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تازہ ترین فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے کہا کہ ”عمر اکمل نے پی سی بی کا تازہ ترین فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ یہ ٹیسٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی نگرانی میں ہوا۔“


انہوں نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”سرفراز احمد بہت ہی شاندار کپتان ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے مزید خود میں مزید بہتری لائیں گے۔“

مزید :

کھیل -