آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ ، 42 گیندوں پر 101 رنز بنادیے

آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ ، 42 گیندوں پر 101 رنز بنادیے
آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ ، 42 گیندوں پر 101 رنز بنادیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آں لائن) بوم بوم آفریدی قومی کرکٹ ٹیم سے تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن ان کی انرجی کسی طرح بھی کم نہیں ہوئی جس کا مظاہرہ پوری دنیا نے کاﺅنٹی کرکٹ میں دیکھ لیا ہے، جہاں لالہ نے صرف 42 گیندوں پر سینچری بناڈالی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری کاﺅنٹی ٹی 20 چیمپئن شپ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف پہلے کوارٹر فائنل میں صرف 42 گیندوں پر سینچری سکور کی۔ وہ اپنی ٹیم کی جانب سے بحیثیت اوپنر کھیلنے آئے اور10 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 101 رنز سکور کیے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ ان کی پہلی سینچری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اور وقا ر کو ایک بار پھر اکھٹے دیکھنے والوں کے لئے بری خبر
شاہد آفریدی کی دھواں دار سینچری اور جیمز ونس کے 55 رنز کی بدولت ان کی ٹیم ہمپشائر نے مقررہ 20 اوورز میں 249 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ اس اننگز کے جواب میں ڈربی شائر کی ٹیم 148 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی اور ہمپشائر نے یہ میچ 101 رنز سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو اس فارمیٹ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔اس سے پہلے احمد شہزاد نے بی پی ایل میں 40 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جبکہ بلال آصف نے قومی ٹی 20میں 43 گیندوں پر سنچری بنا چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -