روٹ پاکستانی ٹیم کی ”جڑوں“ میں بیٹھ گئے، 150 رنز مکمل، انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لئے
مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے اور انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لئے ہیں ۔ جو روٹ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 150 رنز بھی مکمل کر لئے ہیں جبکہ کرس ووکس 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
دوسرے روز کھیل کے آغاز پر ہی جو روٹ اور کرس ووکس نے محتاط بلے بازی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی باﺅلرز کو وکٹ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ جو روٹ محتاط مگر جارحانہ بلے بازی کر رہے ہیں اورمجموعی سکور میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
قبل ازیں میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 314 رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تھے۔ جو روٹ 141 اور کرس ووکٹ 2 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی اور محمد عامر نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔