بھارت یا انگلینڈ,ویمنز ورلڈ کپ کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا
لندن(ویب ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور انگلینڈ آج مدمقابل ہوں گے،بھارتی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر فیصلہ کن میچ میں رسائی حاصل کی تھی جہاں آج لارڈز کے تاریخی میدان میں اسے میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا جس نے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا ۔
انگلینڈ کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارتی ٹیم نے رواں ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس نے لیگ میچ میں انگلینڈ اور سیمی فائنل میں چھ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کو شکست دی ، بھارتی ٹیم نے دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے اس سے قبل 2005 میں اسے میگاایونٹ کا فائنل کھیلنے کا موقع ملا تھا۔
بھارتی کپتان متھالی راج نے کہا ہم پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی جبکہ سپنرز ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہیں ،انہوں نے کہا آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں جبکہ لیگ میچ میں انگلینڈ کوشکست دینے کی وجہ سے فائنل میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے ،دوسری جانب انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں شکست کا غم آج تک نہیں بھولا ،اس بار پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گی ،انہوں نے کہا مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن سے بخوبی آگاہ ہیں اوراس خطرے سے نمٹنے کیلئے خاصی پلاننگ کرلی ہے ۔