جے پور ٹریفک پولیس کا اشتہار، جسپریت بمرا بھی میدان میں آگئے
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فخر زمان کو مہنگی نوبال کرانے کے بعد جے پور پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے اشتہار جاری کرنے پر جسپریت بمرا بھی میدان میں آگئے، انہوں نے ٹریفک پولیس کے اس اشتہار کو اپنے لئے عزت اور خوشی کا مقام قرار دے دیا۔
بھارتی ٹریفک پولیس نے بمراہ کی نوبال پر انتہائی دلچسپ اشتہار جاری کر دیا
چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی بولر جسپریت بمراہ ابتدائی اوورز میں ہی پاکستانی اوپنر فخر زمان کو 3 کے انفرادی اسکور پر آوٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن امپائر نے ریویو کے بعد نوبال قرار دے دی تھی۔ اس نوبال کے بعد فخر زمان نے ریکارڈ ساز اننگرز کھیلی تھی جس کے باعث جے پور پولیس نے ٹریفک آگاہی کا اشتہار جاری کردیا تھا، جسپریت بمرا نے جے پور پولیس کے اس اقدام کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ملک کے حوالے سے کوئی اچھا کام کریں گے تو قوم آپ کو اتنی ہی زیادہ عزت دے گی، قوم کی جانب سے عزت دینے پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر بھارتی بولر جسپریت بمرا نے شکریے کا ٹوئٹ کیا لیکن بھارتی شائقین کی جانب سے جواب اور کرارے ردعمل کے سامنے وہ بھیگی بلی ثابت ہوئے اور انہوں نے اپنا ٹوئٹ فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا۔