ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف دے دیا
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20ورلڈکپ کے سپرٹین مرحلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بنائے۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو احمد شہزاد اور محمد حفیظ ایک بار پھر کریز پر ٹھہرنے میں ناکام ہو گئے اور ابتدائی اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے تاہم عمر اکمل اور کامران اکمل نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 96 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن میں مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عمر اکمل 94 رنز جبکہ کامران اکمل 31 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، شاہد خان آفریدی نے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نائل نے 2 جبکہ واٹسن اور بالنجر نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔