ایمریٹس ٹی ٹوئنٹی ٹرافی ،لاہور قلندرز نے واروکشائرکو 6رنز سے شکست دیدی

ایمریٹس ٹی ٹوئنٹی ٹرافی ،لاہور قلندرز نے واروکشائرکو 6رنز سے شکست دیدی
ایمریٹس ٹی ٹوئنٹی ٹرافی ،لاہور قلندرز نے واروکشائرکو 6رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے واروکشائر کو6 رنز سے شکست دے دی ،بلے باز اویس ضیاءاور نعمان انور 34,34رنز بناکر نمایاں رہے۔

”دل دل پاکستان ،جان جان پاکستان “، یوم پاکستان پر اسلام آبا د یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی قوم کو مبارکباد

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے تیسرے میچ میںواروکشائرنے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز  اے جے ملر 16رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے بلے باز ایس آر ہین 20رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بیل 13،لامب15جاود 10اورتھورنٹن صرف 3رنز ہی بنا سکے۔بلے باز تھومسن نے44رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے رضا علی نے 2وکٹیں لیں جبکہ احتشام سلطان اور عثمان قادر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے واروکشائر کوجیت کے لئے 144رنز کا ہدف دیا گیا تھا ،بلے باز اویس ضیاءاور نعمان انور 34,34رنز بنا کر نمایاں رہے۔رضا علی نے15،عامر یامین نے 10جبکہامیر حمزہ نے 22رنز بنائے۔بلے باز سیف بابر صرف 1سکور کرنے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پشاور زلمی ،لاہور قلندر ،لنکا شائر لائیٹنگ ، درہام جیٹ ،ایم سی سی انگلینڈ الیون اور برمنگھم بیئرزشامل ہیں۔

مزید :

کھیل -