پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی، بھارتیوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی، بھارتیوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی، بھارتیوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کام جاری ہے لیکن ان سب باتوں کے باوجود صف اول کے بھارتی کھلاڑی پاکستان کے دورے سے انکار کردیں گے۔ 

گواسکر نے زمبابوے کے دورے کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں ایک چھوٹا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کوئی صف اول کا بھارتی کھلاڑی پاکستان جا کر کرکٹ کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے بورڈز کچھ بھی فیصلہ کریں لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی سینئرکھلاڑی بھی راضی ہوپائے۔ جب ان سے دورہ زمبابوے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا قدم ہے،ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے جس کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔  تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان شائقین کے لیے بہترین رہا ہوگا جنہوں نے اتنے عرصے بعد اپنے ہیروز کو براہ راست اپنے ملک کے گراؤنڈ پر دیکھا۔  مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں سمیت کئی زخمی ہوگئے تھے۔  حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ معطل ہوگئی تھی جو گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد بحال ہوئی۔

مزید :

کھیل -