ایشین ہاکی چیمپین شپ: بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپین شپ: بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی
ایشین ہاکی چیمپین شپ: بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوآنٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) چوتھی ایشین ہاکی چیمپین شپ میں روائتی حریف بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے کوارٹر میں پرادیپ مور نے 22 ویں منٹ میں پاکستان کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو دوسرے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے اور بالآخر پاکستان کے محمد رضوان سینئر نے گیند مخالف ٹیم کی گول پوسٹ میں ڈال کر میچ 1-1 گول سے برابر کر دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا گول محمد عرفان نے 39 ویں منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو زیادہ دیر تک قائم نہ رہی اور بھارت نے یکے بعد دیگرے 2 گول کر کے پاکستان کے خلاف 1 گول کی برتری حاصل کر لی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم نے اس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا جس میں اسے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست نصیب ہوئی جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف کھیلا اور 0 کے مقابلے میں 1 گول سے فتح حاصل کی۔ ۔
بھارت نے اس ایونٹ میں اب تک جاپان کے خلاف واحد میچ کھیلا ہے جس میں اس نے 2 کے مقابلے میں 10 گولوں سے کامیابی سمیٹی۔
پاکستان کے سکواڈ میں عمران بٹ، امجد علی، علیم بلال، محمد عرفان، عماد شکیل بٹ، راشد محمود، تصور عباس، نواز اشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد، محمد رضوان جونیئر، محمد عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجاز احمد، محمد رضوان سینئر اور عبدالحسیم خان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -