محمد حفیظ کو ٹیم سے باہر کرکے شان مسعود کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ انضمام الحق نے وجہ بتادی

محمد حفیظ کو ٹیم سے باہر کرکے شان مسعود کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ انضمام الحق ...
محمد حفیظ کو ٹیم سے باہر کرکے شان مسعود کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ انضمام الحق نے وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں سائیڈ لائن کردیا گیا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں ۔
قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا ۔ محمد حفیظ کو ٹیم سے باہر کرکے شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا کہ شان مسعود کو ویسٹ انڈیز میں دوبارہ سلیکٹ کرکے ایک ٹیسٹ میچ کھلایا تھاہمارا خیال ہے کہ جس کو سلیکٹ کیا ہے اس کو موقع دینا چاہیے، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو آزما رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سینئرز کو سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ شان مسعود ایک اچھا بلے باز ہے اور اس نے 2015 میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا لیکن انجری کی وجہ سے اسے ٹیم سے باہر ہونا پڑا تھا۔

سری لنکا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، 5 فاسٹ 3 سپنرز شامل، حفیظ ، رضوان اور احمد شہزاد جگہ نہ بنا سکے
انہوں نے کہا کہ عثمان صلاح الدین اور حارث سہیل پچھلی کچھ سریز سے ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں لیکن انہیں موقع نہیں ملا ، یو اے ای میں چونکہ کنڈیشنز ہماری ہیں تو اس لیے ہم انہیں بھی موقع دیں گے۔

مزید :

کھیل -