یونس خان کا بڑا ریکارڈ، ٹیسٹ کیریئر میں10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

یونس خان کا بڑا ریکارڈ، ٹیسٹ کیریئر میں10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ...
یونس خان کا بڑا ریکارڈ، ٹیسٹ کیریئر میں10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنادیا، 10,000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیرہویں اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران سر انجام دیا۔

عمران خان کا وسیم اکرم،محمد وسیم اورراشد لطیف کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں یونس خان نے 39سال کی عمرمیں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ،ان سے پہلے اب تک کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں اتنے رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔یونس خان نے اب تک 115ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے 116 ویں ٹیسٹ میچ میں   10,000رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا ۔ یونس خان یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 13 ویں اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔انہوں نے  265ون ڈے میچز میں 7,249رنز  بھی بنا رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ یونس خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہے ،جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -