نیوزی لینڈ نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کین ولیم سن کپتان برقرار

نیوزی لینڈ نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کین ولیم سن ...
نیوزی لینڈ نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کین ولیم سن کپتان برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں انجری کے شکار کے بعد بحال ہونے والے مچل میکلیناگن اور ایڈم ملنے کی واپسی ہوئی ہے۔ میکلیناگن پاکستان کیخلاف کھیلے جا رہے میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ٹام لاتھم، لیوک رانچی، راس ٹیلر، نیل بروم، جمی نیشام، کورے اینڈرسن، مچل سینٹنر، کولن ڈی گرینڈہوم، جیتن پاٹیل، ٹم ساﺅدھی، ایڈم ملنے، مچل میکلیناگن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یکم جون سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پول میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا سیمی فائنل ایجبسٹن اور کارڈیف میں کھیلے جائیں گے اور فائنل میچ اوول میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -