پہلا ون ڈے،انگلینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44رنز سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے،انگلینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44رنز سے شکست دیدی
پہلا ون ڈے،انگلینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساوتھمپٹن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44رنز سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے 261رنز کے ہدف کیخلاف 34اوورز میں 193رنز بنا لیے تھے لیکن اسی وقت بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا ،بارش تھمنے کے بعد میچ شروع ہواتو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دو اورز کم کر دیئے گئے اور انگلینڈ کو 48اوورز میں 252رنز کا ہدف ملا لیکن 35ویں اوور کی تین گیندیں ہی ہوئیں تھی اور انگلینڈ کے سکورمیں صرف ایک رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ دوبارہ بارش شر وع ہو گئی جس کے باعث ایک بار پھر میچ کو روک دیا گیا ،بارش شدید ہونے کے باعث میچ دوبارہ شروع نہیں ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں 44رنز سے فتح حاصل کر لی ۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے 65رنز کے ساتھ نمائیاں رہے جبکہ جوئے روٹ 61رنز کے ساتھ دوسرے اور مورگن 33رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔پاکستان کی جانب سے عمل گل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
الیکس ہیلز 7رنز بنا کر عمر گل کے ہاتھوں آٹ ہوئے،جیسن روئے 65رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے جبکہ جوئے روٹ شاندار 61رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔اس سے پہلے پاکستان نے اپنے کپتان اظہر علی ، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو جیت کیلئے 261رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان نے اپنی اننگ میں چھ وکٹوں پر 260 رنز بنائے۔پروفیسر محمد حفیظ ایک بار پھر سبق بھول گئے اور صرف گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر شرجیل خان بھی سولہ رنز بنا سکے ۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور 40، اظہر علی 82رنزبنا کر آوٹ ہوئے۔  سرفراز احمد نے 55 اور شعیب ملک نے17  بنائے۔انگلینڈ کی جانب سےعادل رشید نے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔  اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تمام تازہ ترین خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور اس موقع کپتان اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 2آل راﺅنڈر کھلا رہے ہیں۔ باولر ز میں سرفراز احمد ،عماد وسیم ،محمد نواز ،عمر گل ،وہاب ریاض ،عارمر اور بیٹسمینوں میں شرجیل خان ،محمد حفیظ ،بابر اعظم اور شعیب ملک شامل ہیں ۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا لیکن سیریز 2-2سے برابر رہی اب شاہین ون ڈے سیریز میں برتری حاصل کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -