”نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی کھلاڑیو ں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا تو۔۔۔‘سینئر سپورٹس صحافی نے ایساانکشاف کردیا عمر اکمل بھی خوش ہو جائیں گے

”نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی کھلاڑیو ں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا تو۔۔۔‘سینئر سپورٹس ...
”نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی کھلاڑیو ں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا تو۔۔۔‘سینئر سپورٹس صحافی نے ایساانکشاف کردیا عمر اکمل بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازعہ تا حال حل نہیں ہوا ہے ۔عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکا ز نوٹس کا جواب بھی جمع کرا دیا ہے جس پر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے خلاف کچھ نہیں کہا بلکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے رویے کے خلاف احتجاج کیا ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور عمر اکمل کے درمیان تنازعہ اس وقت شروع ہو ا جب آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کھیلنے کے لیے گئے عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر انگلینڈ سے واپس گھر بھیج دیا گیا ۔اب عمر اکمل گزشتہ دنوں میڈ یا پر ایک بیان میں کہا کہ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں جس پر تہلکہ مچ گیا اور پی سی بی نے عمر اکمل کو نوٹس جاری کردیا ۔پی سی بی حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ عمر اکمل کی فٹنس مزید خراب ہو گئی ہے ۔اس صورتحال پر سینئر سپورٹس صحافی سید یحییٰ حسینی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کئی کھلاڑی فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترے لیکن مکی آرتھر کو مسئلہ نہیں کیونکہ ان میں کوئی عمر اکمل نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں محمد رضوان اور شان مسعود ان کھلاڑیوں سے بھی آگے نکل گئے جو پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں ۔
مزید خبریں :عمر اکمل شوکاز نوٹس پر متعلقہ سوالوں کے جواب نہ دے سکے، اپنا جواب ریسیپشن پر چھوڑ کر چلتے بنے

مزید :

کھیل -