سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی،ڈاکو20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید لطیف کے گھر6 مسلح ڈاکوواردات کرتے ہوئے 20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔