چیمینز ٹرافی میں شکست، معروف ترین کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو افسردہ کر دیا
ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں ٹیم کی شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز لوک رونچی نے ہر طرح کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ انگلینڈ کے مشہور کرکٹر نے محمد عامر سے ایسی خواہش کااظہار کردیا کہ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا
دلچسپ امر یہ ہے کہ لوک رونچی نیوزی لینڈ سے پہلے آسٹریلیا کیلئے کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ منتقل ہونے سے پہلے 2008ءاور 2009ءمیں آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلتے رہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کیلئے 4 ٹیسٹ میچ 85 ون ڈے انٹرنیشنل اور 32 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ لوک رونچی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے وہ ٹی 20 لیگز میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے جبکہ انگلش کاﺅنٹ میں وہ لیسیسٹر شائر کیلئے اور نیوزی لینڈ کاﺅنٹی میں ویلنگٹن کیلئے کھیلتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جے پور ٹریفک پولیس کا اشتہار، جسپریت بمرا بھی میدان میں آگئے
لوک رونچی کے کیرئیر کی نمایاں اننگز سری لنکا کے خلاف ہے جب انہوں نے ون ڈے میچ میں صرف 99 گیندیں کھیل کر 170 رنز بنا ڈالے تھے۔