آئی سی سی کا پاکستان میں 3 ٹی 20 میچز کرانے کا فیصلہ
لندن(صباح نیوز)لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے پاکستان میں 3 ٹی 20 میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ آئی سی سی اجلاس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔اہم بات یہ کہ ان میچز کو بین الاقوامی سٹیٹس حاصل ہوگا۔ تاہم میچز کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔