چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں نام آنا میرے لیے بڑا جھٹکا تھا :رومان رئیس

چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں نام آنا میرے لیے بڑا جھٹکا تھا :رومان رئیس
چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں نام آنا میرے لیے بڑا جھٹکا تھا :رومان رئیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی ایک فیصد بھی امید نہیں تھی اور چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں نام آنا ان کے لئے ایک بڑا جھٹکا تھا۔

”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ مشہور ہوتے ہی فخر زمان نے لڑکی کو پھول بھجوا دئیے، یہ کون ہے اور کرکٹر کیساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے
تفصیلات کے مطابق انٹر ویو کے دوران رومان رئیس کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت میرے لیے بڑا جھٹکا تھی ،مجھے کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ بھیجے جانے کی خبر موصول اس وقت موصول ہوئی جب میں ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی کے بعد کراچی میں رمضان کپ کھیل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں صرف اللہ کا شکر ہی ادا کرسکتاہوں جس نے مجھے ہر ایک کو متاثر کرنے کی اور پاکستان کے لیے عمدہ کاکردگی دکھانے کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بننے اور ایلکس ہیلز اور لیام پلنکٹ کی وکٹیں لینے کا موقع فراہم کیا۔

مزید :

کھیل -