چیمپینز ٹرافی سے باہر ہونے والے عمر اکمل اور سٹیج اداکارہ خوشبو کی خفیہ ویڈیو لیک ہو گئی، سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنز ٹرافی سے فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈراپ ہونے والے قومی کرکٹر عمر اکمل میدان میں ان فٹ ہیں تو ڈانس میں سپر فٹ نظر آتے ہیں۔جی ہاں! عمرااکمل کی ایک اور ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ ایک نجی محفل میں موجود ہیں اور معروف سٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ خوب جھوم جھوم کر اپنی ڈانس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ڈانس کی ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے کرکٹر کو اپنے ٹیم سے ڈراپ ہونے کا ذرہ بھی افسوس نہیں ہے یا پھر انہوں نے اپنا غم کمکرنے کیلئے نجی محفل کا سہارا لینا مناسب سمجھا ہے جبکہ عمراکمل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ویڈیو دیکھیں۔۔۔
اس سے قبل بھی عمراکمل کی ایک پارٹی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے کرکٹر کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا اور ان کی جگہ پر حارث سہیل کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔