نوے فیصد باﺅلر 15 ڈگری ٹیسٹ پاس نہیں کرسکتے: سعید اجمل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر باﺅلر کا ایکشن 15 ڈگری تک نہیں ہے .سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اگر 90 فیصد باﺅلرز کے باؤلنگ ایکشن کوچیک کیا جائے تووہ 15 فیصد ڈگری ایکشن میں پاس نہیں ہوسکتے۔یاد رہے کہ سعید اجمل خود اس وقت باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں۔